بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

20 افراد کو بیدردی سے قتل کرنیوالا عبدالوحیدپانچ بچوں کا باپ تھا ،اس کے ’’بڑے پیر‘‘ کے بارے میں بھی حیرت انگیزانکشاف

datetime 2  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (این این آئی) نواحی علاقے چک 95 شمالی میں قتل کی لرزہ خیز واردات کرنے والا ملزم عبد الوحید لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن کا رہائشی نکلا۔ محلے داروں نے بتایا کہ ملزم عبدالوحید لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن کا رہائشی ہے اور 3 منزلہ مکان میں رہائش پذیر تھا۔ محلے داروں کے مطابق اس کے پانچ بیٹے ہیں اور سب سے بڑے بیٹے کی عمر 23 سال بتائی جا رہی ہے۔ عبدالوحید مکان کی ایک منزل پر خود رہائش پذیر تھا

جبکہ دوسری پر اس کا بھائی رہتا تھا اور تیسرا پورشن کرائے پر دے رکھا ہے۔ محلے داروں کے مطابق عبدالوحید تین سال قبل یہاں منتقل ہوا اور ہر سال اس کے ایک بڑے پیر بھی یہاں آتے تھے اور اس موقع پر ایک عرس بھی کروایا جاتا تھا۔محلے داروں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالوحید کے پاس دور دراز کے علاقوں سے لوگ دم درود کرانے آتے تھے اور لاہور کے کئی پوش علاقوں کے لوگ بھی آتے تھے۔ کرائے دار قتل کی خبر سن کر مکان کو تالے لگا کر چلے گئے ہیں تاہم انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے عبدالوحید کی دو چار مشکوک حرکتیں دیکھیں اور مشکوک لوگوں کو آتے جاتے دیکھا، جو عجیب لگتا تھا۔اس سے قبل انکشاف ہواہے کہ  سرگودھاکی درگاہ پر زائرین کا بہیمانہ قتل کرنے والا سفاک ملزم عبدالوحید 11سال تک ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن لاہور تعینات رہا ‘آخری عہدہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن پنجاب تھا‘کیرئیر کا آغاز گریڈ 16میں بطور لیگل اسٹنٹ کیا ‘ایف آئی اے راولپنڈی میں ڈیپوٹیشن پر بھی تعینات رہ چکا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق درگاہ علی محمد گجر کے گدی نشین اور گزشتہ رات 20زائرین کو قتل کرنے والا ملزمعبدالوحید11سال تک ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن لاہور تعینات رہا جبکہ اس کا آخری عہدہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن پنجاب تھا۔ذرائع کا کہنا ہےعبدالوحید نے گریڈ 16میں بطور لیگل اسٹنٹ کیا

,وہ ایف آئی اے راولپنڈی میں ڈیپوٹیشن پر بھی تعینات رہ چکا ہے۔11سال تک ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن لاہور تعینات رہا ‘آخری عہدہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن پنجاب تھا‘ ‘ایف آئی اے راولپنڈی میں ڈیپوٹیشن پر  رہ چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…