جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میٹرو بس منصوبے میں کیا فرق ہے؟کتنے لوگ سفرکرینگے؟بس کے ساتھ اور کیا ملے گا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میٹرو منصوبے میں زمین آسمان کا فرق ہے،پشاور میں 4سے 5لاکھ افراد روزانہ میٹرو بس میں سفر کریں گے،منصوبے سے کسی کے کاروبار کونقصان نہیں ہوگا،214میگاواٹ پن بجلی کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے،350میگاواٹ کے منصوبوں پر 70سے 80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،پنجاب اور سندھ میں اربوں

روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے،ہمارے منصوبوں میں کوئی سبسڈی نہیں ہوگی۔وہ جمعہ کو پشاور میں نیوز کانفرنس کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا کہ ہم نے زیادہ سے زیادہ پانی سے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کی،پانی سے 50ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے،214میگاواٹ پن بجلی کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے،179میگاواٹ منصوبے کیلئے ورلڈ بنک سے جلد معاہدہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ 350میگاواٹ کے منصوبوں پر 70سے 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،پنجاب اور سندھ میں اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے،ہمارے منصوبوں میں کوئی سبسڈی نہیں ہوگی،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میٹرو منصوبے میں زمین آسمان کا فرق ہے،پشاور میں 4سے 5لاکھ افراد روزانہ میٹرو بس میں سفر کریں گے۔پرویزخٹک نے کہا کہ بس کے ساتھ ساتھ سائیکل کی بھی سہولت ملے گی،میٹرو بس منصوبے سے کسی کے کاروبار کونقصان نہیں ہوگا،پارکنگ پلازہ منصوبے 2ارب 31کروڑ میں بنیں گے،یہ صرف تخمینہ ہے تبدیلی ہوسکتی ہے ہم نے زیادہ سے زیادہ پانی سے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کی،پانی سے 50ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے،214میگاواٹ پن بجلی کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے،179میگاواٹ منصوبے کیلئے ورلڈ بنک سے جلد معاہدہ ہوجائے گا۔اورعوام کوجلد خوشخبری ملے گی ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…