کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحما ن نے اعلان کیاہے کہ رجب المرجب 1438ہجری کاچاندنظرآگیاہے اورآج یکم رجب المرجب ہوگی جبکہ شب معراج 24اپریل (پیراورمنگل کی درمیانی شب )کوہوگی ۔ایک نجی ٹی ٹی وی کے مطابقرویت ہلال کمیٹیکااجلاسمفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت کراچی میں ہوا۔جس میں ملک بھرسے چاند
نظرآنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد اتفاق رائے سے اعلان کیاگیاہے کہ یکم رجب المرجب آج مورخہ 30مارچ 2017جبکہ شب معراج 24اپریل (پیراورمنگل ) کی درمیانی شب کوہوگی ۔