اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنیکافیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے متعلق ادارہ شماریات سے رابطہ کرلیا گیا ہے ٗنئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرنا لازم ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ادارہ شماریات نئی مردم شماری کاڈیٹا جون میں
فراہم کرے گا،نئی حلقہ بندیوں کا عمل جولائی میں شروع کیا جائیگا ٗجسے جنوری 2018ء تک مکمل کرلیا جائیگا۔حکام الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ انتخابی حلقوں میں اضافہ ہو گا ٗ یہ اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے ٗپارلیمنٹ نے حلقے بڑھانے کا فیصلہ کیا تو نئی حلقہ سازی کریں گے۔