منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ڈیل ،، ڈاکٹر عاصم اور ایان علی ،چوہدری نثار نے کیا بتایا؟عمران خان کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی )عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے ایک دوسرے کے خلاف مخالفانہ بیانات نورا کشتی ہیں ، ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کی ضمانتیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیل کا نتیجہ ہیں ، چوہدری نثار قوم کو آگاہ کر چکے ، پیپلز پارٹی ڈیل کے لئے ان پر دباؤ ڈال رہی ہے ، پی پی پی کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا ، پی پی پی پنجاب آصف زرداری کی وطن واپسی کی مخالف تھی ، پی پی پی

پنجاب چاہتی ہے کہ زرداری کی جگہ بلاول پارٹی کو لیڈ کریں ۔ وہ بدھ کو یہاں بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ زرداری نواز کے درمیان نورا کشتی ہو رہی ہے ۔ نواز شریف سندھ اور زرداری لاہور میں آگ اگل رہے ہیں ۔ چار(ن) لیگ پی پی پی کی حکومت میں فرینڈلی اپوزیشن بن گئی اور زرداری کو سڑکوں پر کھسیٹنے کی باتیں کی گئی ، اب پی پی پی الیکشن کے قریب اپوزیشن بن گئی ۔ نواز شریف سندھ جا کر ائیر پورٹ اور یونیورسٹیاں بنانے کے اعلان کر رہے ہیں پتہ نہیں اس کے لئے رقم کہاں سے آئے گی ۔ جب دھرنا ہوا تو نواز شریف نے لاہور میں 16 ڈشیں بنا کر زرداری کو مدعو کیا پھر دونوں بھائی بن گئے اور جمہوریت کے نام پر اکٹھے ہو گئے ۔ اب زرداری کہہ رہا ہے کہ گزشتہ الیکشن آر اوز کے تھے ۔ یہ سب کچھ ایک منصوبے کے تحت ہو رہا ہے نواز شریف کو خطرہ ہو تو دونوں اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔ دونوں اپنی کرپشن بچانے کے لئے ڈیل کر رہے ہیں ۔ دونوں منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اپنے پیسے باہر لے گئے یہ کبھی ایک دوسرے کے نقصان نہیں پہنچنے دیں گے ۔ اصل میں دونوں ڈیل ہو گئی ہیں ۔ ایان اور عاصم کی ضمانتیں ڈیل کا نتیجہ ہیں ۔ دعا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ جلدی آئے ۔ کرپٹ وزیر اعظم سارے نظام کو کرپٹ کر رہا ہے ۔ پیپل پارٹی پر تنقید نہیں کرنا چاہتا ۔ ڈاکٹر عاصم پر 480 ارب کی کرپشن کا کیس تھا قوم کس طرح خاموش ہو جائے

۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈیل کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے تاکہ عاصم ضمانت پر رہا ہو سکے ۔ عدالتیں پراسیکیوشن کے بغیر کسی کو پکڑ نہیں سکتی ۔ ہم خاموش رہے تو کہا جائے گا کہ جرم میں شریک ہیں ۔کے پی کا سارا ترقیاتی بجٹ 113 ارب ہے جب کہ اکیلے ایک شخص نے 480 ارب کی کرپشن کی ۔ پی پی پی سے انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا ۔ کرپشن کرنے والوں سے اتحاد نہیں ہو سکتا ۔ پی پی پی میں بہت سارے لوگ آصف زرداری کی واپسی نہیں چاہتے وہ چاہتے ہیں کہ بلاول پارٹی کو بند کرے ۔ پی پی پی کے بہت سارے لوگ ڈیل نہیں چاہتے ۔ پی پی پی پنجاب سے آصف زرداری کا پوچھ برداشت نہیں ہو رہا بنی گالہ میں منصوبہ بندی کے بغیر بڑے بڑے پلازے بن رہے ہیں ۔ سیوریج کا کوئی نظام نہیں کوئی ٹاؤن پلاننگ نہیں ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…