اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ویزوں کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ شائع ، جس میں بتایا گیا کہ کس کس ملک کے شہریوں کے ویزے سب سے زیادہ مسترد کیے جاتے ہیں۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ جن ممالک کے شہریوں کے ویزے سب سے زیادہ مسترد ہوتے ہیں ان میں پاکستان کا نمبر 19واں ہے۔پاکستان سے بھی زیادہ جن ممالک کے شہریوں کے
امریکی ویزے مسترد ہوتے ہیں ان میں بالترتیب کیوبا،افغانستان، موریطانیہ، لائیبریا، گیمبیا، بھوٹان، گھانا، برکینوفیسو،ہیٹی،صومالیہ،بنگلہ دیش ودیگرشامل ہیں۔رپورٹ کےمطابق کیوبا کےشہریوں کی ویزے کی 81.9فیصد درخواستیں، بنگلہ دیشیوں کی 62.8 پاکستان کی 46.43اوربھارتی شہریوں کی صرف 26.02فیصد درخواستیں مسترد ہوتی ہیں۔