پاکستانی شیر کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلے متنازعہ ہو گیا ۔۔۔ پارلیمنٹ میں کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ اہم انکشاف

27  مارچ‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف نے جنرل راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا‘حکومت سے پار لیمنٹ کو بھی اعتماد میں لینے کا مطالبہ۔

اتوار کے روز مرکزی ترجمان تحر یک انصاف فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ انفرادی شخصی نہیں بلکہ پالیسی فیصلہ ہے تحریک انصاف نے جنرل راحیل شریف کے این او سی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں عام بحث کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ مرکزی ترجمان فواد چودھری کہتے ہیں کہ این او سی کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلاکر ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ۔ تحریک انصاف اس ضمن میں معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کرے گی ۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے جنرل راحیل شریف کے معاملے میں پہلے انکار کیا پھر اقرار کیا ۔ پارلیمنٹ میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ مڈل ایسٹ کے کسی تنازعے میں پاکستان فریق نہیں بنے گا ۔ پارلیمنٹ میں یہ طے ہوا تھا کہ راحیل شریف کا معاملہ شخصی نہیں پالیسی فیصلہ ہے ۔ اس لیے پالیسی فیصلے پر پارلیمنٹ سے اجاز ت لینا ضرور ی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…