اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حسین حقانی کو ویزے جاری کرنے کا اختیار کس پاکستانی اہم ترین شخصیت نے دیا تھا؟

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی جانب سے کیے گئے دعوے کے 2 دن بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک دستاویز سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ امریکا میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو 2010 میں وزارت داخلہ نے امریکیوں کو مطلوبہ دستاویزات کے بغیر سفارتی ویزے جاری کرنے کا

ختیار دیا۔وزیر اعظم کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی کے دستخط سے جاری کئے گئے خط سے پتہ چلتا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی امریکیوں کی جانب سے ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست پاکستان کے متعلقہ افسران کو دینے کے بجائے پاکستانی سفیر کی جانب سے فوری طور پر ایک سال کی مدت کے لیے ویزا جاری کرنے کے اختیارات سے مطمئن تھے۔خط کے مطابق واشنگٹن کے سفارت خانے نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد کی مرضی سے امریکیوں کو ویزا جاری کیے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری خط میں 14 جولائی کی تاریخ درج ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ مسٹر عزیز نامی شخص نے غلطی سے تاریخ درج کی۔خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے ترجمان پہلے ہی اس بات سے انکار کرچکے ہیں کہ وزارت داخلہ نے اس وقت اس طرح کا کوئی خط جاری کیا تھا۔جاری خط سے پتہ چلتا ہے کہ ’واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر کو پاکستان کا سفر کرنے والے ان امریکی سرکاری سیاحوں کو عارضی ویزا جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جنہیں امریکی حکومت نے تحریری طور پر سفر کرنے کی اجازت دی ہے یا جن کی درخواستیں مکمل ہوں اور ان کی جانب سے واضح طور بتایاگیا ہو کہ وہ پاکستان کا سفر کیوں اور کس مقصد کے لیے کرنا چاہتے ہیں‘۔وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے سینیٹ کو بتایا کہ پالیسی

کی تبدیلی کے باعث زیادہ تعداد میں ویزے جاری کیے گئے اور محض 6 ماہ میں 2 ہزار 487 امریکیوں کو سفارتی ویزے جاری ہوئے۔تاہم انہوں نے بہت سارے سوالات کے جواب نہیں دئیے، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ پالیسی کو کس نے کب تبدیل کیا تھا، اور نہ ہی انہوں نے یہ ذکر کیا کہ یہ سب کس نے کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…