پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بڑا سیاسی دھماکہ،پیپلزپارٹی کے اہم ترین سیاسی رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

datetime 20  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر ویز خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صو بائی صد ر اور سا بق صو بائی وزیر سید ظا ہر علی شاہ کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی ۔ ملاقات میں صو بے اور ملک کی مو جو دہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگوکی گئی۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سید ظاہر علی شاہ کو تحریک انصا ف میں شمو لیت کی دعوت بھی دی اور کہا کہ ان جیسے سیا سی سوجھ بوجھ رکھنے والے

ایماندار، بے داغ ما ضی رکھنے والے خاندان اور سیا ست دان کی پاکستان تحر یک انصاف کو ضرورت ہے تاکہ عمران خان کے نظا م کی تبدیلی کے و ژن کو تقو یت مل سکے۔ سید ظا ہر علی شاہ نے کہا کہ وہ اپنے عزیز واقارب اور اپنے دیر ینہ کارکنو ں اور ساتھیوں کے ساتھ مشاور ت کر کے فیصلہ کریں گے۔ وزیر اعلی پرویز خٹک گزشتہ روز شا می روڈ پر سید ظاہر علی شاہ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے ساتھ تین گھنٹے تک ون ٹو ون ملاقا ت کی ۔دو نوں رہنما ؤں نے خیبر پختونخوا پشاور ویلی اور ملک کی سیا سی صورتحال اور 2018کے انتخابات کے حوالے سے تفصیل سے با ت چیت کی۔ وزیر اعلی پر ویز خٹک نے انہیں اپنی صو بائی حکومت کی تر جیحا ت کے حوالے سے تفصیل سے بتا یا اور کہا کہ اب تک صو بائی حکومت نے اداروں سے سیاسی مداخلت بڑی حد تک ختم کردی ہے جبکہ تعلیم ،صحت، عوام کے بنیادی مسائل کے حل، اداروں کی بحالی اور غر یب عوام پر سر ما یہ کاری کے اہداف حا صل کرکے بڑی حد تک کامیابی حا صل کر لی گئی ہے خصو صا بلدیاتی نظام، پولیس اور پٹو ار کلچر میں ریفارمز کئے گئے جس کا بر اہ راست فائد ہ غر یب عوام کو ہورہا ہے۔ انہوں نے سید ظاہر علی شاہ کی بڑی تعر یف کی اور کہا کہ سید ظا ہر علی شاہ جیسی شخصیا ت کو تحریک انصا ف میں ہونا چاہیے اور اس لیے انہوں نے صو بہ بھر میں 2018کے انتخابا ت کے لیے اہم

شخصیا ت کی تحریک انصا ف میں شمو لیت کی ابتدا ء سید ظاہر علی شاہ سے کی ہے اور اللہ تعالی اس میں بر کت ڈالے گا اور بڑی اہم اہم شخصیا ت تحریک انصا ف میں شا مل ہونگی۔ پر ویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم خیبر پختونخوا کی سیاسی تا ریخ بدلنے جا رہے ہیں اورآنے والا دور بھی تحریک انصا ف کا ہوگا کیو نکہ اس ملک کو ایماندار قیا دت کی ضرورت ہے اور ایماندار قیا دت عمران خان کی صور ت میں موجو دہے کیو نکہ پوری قوم تحریک انصاف کا ساتھ دے رہی ہے

اس ضمن میں سید ظاہر علی شاہ سے پوچھا گیاتو انہوں نے کہا کہ میں ایک سیا ست دان ہوں سیاست میں کوئی کسی کے لیے دروازے بند نہیں کرسکتا۔ سیا ست میں کوئی حر ف آخر بھی نہیں۔ ظاہر علی شاہ نے کہا کہ ابھی انہوں نے کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا اپنے ساتھیوں اور کارکنو ں سے مشاور ت کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کروں گا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…