منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مردم شماری ،خفیہ طورپر کیا ہورہاہے؟اہم سیاسی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں جاری مردم شماری سے متعلق جنم لینے والے تنازعات اور تحفظات پر خطرے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری میں درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے ، مردم شماری کرانا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے پراس اہم عمل میں بہت بڑی خامیاں سامنے آنے لگی ہیں۔ حکومت شفافیت اور اعداد کی تصدیق

کے سب سے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے جس پر کئی سوالوں نے جنم دیا ہے۔ مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ کو شروع ہوگیا ہے اور 15 اپریل کو مکمل کر لیا جائے گا۔یہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کی چٹھی مردم شماری ہوگی جو 19 سال کے وقفے کے بعد ہو رہی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ شمار کنندوں کی طرف سے کاربن کاپیوں اور دیگر تصدیق کے فارمزکے خارج نے اعتراضات جو جنم دیا ہے جس سے اس مردم شماری کے پورے مقصد کا کوئی فائدہ نہی ہوگا۔ اس مشکل ایکسزسائز کے لئے حکومت تیار ہی نہی لگتی ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت نے صرف کورٹ کی ہدایت پر عمل کرنے کہ لئے بیوروآف اسٹیٹس ٹکس کو مردم شماری کرانے کا حکم کر دیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پی پی پی کو تشویش ہے کہ شمار کے بعد گھر کے ارکان کو کوئی کاٹرفوئل نہی دیا جا رہا، اس کا مطلب کہ جس گھرانے شمار کنندہ کومعلومات دی ہے اس فراہم شدہ تفصیلات کا اس خاندان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہو گا۔ معلومات کو خفیہ رکھنے والے رازداری کے اس عمل پر ہمیں سخت تشویش ہے۔ مردم شماری کا کوئی رکارڈ پاکستان بیورو آف اسٹیٹس ٹکس کی ویب سائٹ پربھی موجود نہی۔ فارم 2A کے اخراج پر بھی ہمیں سخت تشویش ہے ، فارم 2Aکو کیوں خارج کیا گیا ہے اس پر حکومت ہمیں جواب دے کیوں کیفارم2A کے خارج سے اہم اعداد شمار حاصل نہیں کئے جا

سکیں گے۔شیری رحمان نے کہا کہ حکومت مردم شماری پر ہمارے تحفظات کو حل کرے اورشکایات درج کرانے اور ان کے حل کے لئے ایک طریقہ کار بنایا جائے۔ مردم شماری کے ایک بین الاقوامی مشروط ہے اوراس عمل میں بین الاقوامی سطح پر قبول کیے جانے والے تمام اصولوں کی پیروی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…