اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

نثار خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل

datetime 1  جون‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی)بٹگرام کوزہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی و سیاسی شخصیت نثار خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

ان کے علاؤہ امجد اقبال ڈگر، مرحوم اورنگزیب خان ڈگر میرہ بھی اپنے پورے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔اس سلسلے میں ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند، تحصیل چیئرمین بٹگرام عطائ اللہ خان ترند، چیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی عطاء اللہ خان بانیاں سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند نے نثار خان اور ان کے خاندان کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے جماعت مزید مضبوط اور عوامی سطح پر مزیدمؤثر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت، علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد روز بروز اس جماعت پر بڑھ رہا ہے۔

تاج محمد خان ترند نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بلا تفریق عوام کے مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نثار خان اور ان کے ساتھی پارٹی کے وڑن کو گھر گھر پہنچانے اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر نثار خان نے تاج محمد خان ترند کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے لیے شانہ بشانہ کام کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…