جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

datetime 31  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں سمیت پشاور میں ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ سوات، چترال، دیر اور دیگر بالائی اضلاع میں بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو جائے گا اور درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کے امکانات بھی موجود ہیں۔

موسمیاتی رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے دوران ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم میں خوشگوار تبدیلی آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…