منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’واہ فیکٹری کا امام مسجد کیا کام کرتا ہے ؟ ‘‘ انکشاف نےہلچل مچادی ۔۔ چوہدری نثار کو طلب کرلیا گیا

datetime 14  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان واہ فیکٹری میں خود کش بمبار ز کی تیار ی اور جعلی ڈگریوں پر تقرریوں کے معاملے پر وضاحت کیلئے چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو سینیٹ میں بدھ کو طلب کرلیا ہے ۔ سینیٹر اعظم سواتی کا سینیٹ میں شدید احتجاج، دہشت گردی سے متعلق دستاویزات چیئرمین سینیٹ میاں رصا ربانی کو پیش کردیں۔

پیر کے روز سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر اعظم سواتی نے کہا کہ واہ آرڈیننس فیکٹری میں مسجدکا امام دہشت گردی میں براہ راست شریک ہے۔ اس کے کالعدم جماعت الا حرار سے رابطے ہیں۔ اس نے کرنل شجاع پر دھماکے کیلئے بھی ایک خودکش بمبار دہشت گردوں کو فراہم کیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں یہ حقائق سامنے آچکے ہیں میں نے متعلقہ اداروں سے تمام دستاویزات لے لی ہیں اس واقعہ نے میری روح کو ہلا کر رکھ دیاہے۔میں نے واہ آرڈیننس فیکٹری کے سربراہ جوکہ ایک جنرل ہیں سے متعدد بار شکایت کی لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایکشن نہیں لیا ۔ اس واقعہ میں کون کون لوگ ملوث ہیں دہشت گرد واہ آرڈیننس فیکٹری میں بیٹھ کر لاکھوں روپے مراعات لے رہے ہیں ان کیخلاف ایکشن کیوں نہیں ہورہا ہے۔ پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہے چیئرمین سینیٹ نے اعظم سواتی سے تمام دستاویزات لینے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بدھ کو ایوان میں پیش ہوکر وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے ۔دوسری طر ف جعلی ڈگریوں پر 22 افراد کی خلاف ضابطہ تقرریوں کے معاملے پر وضاحت طلب کرلی ۔سینیٹ

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…