منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا پر توہین رسالت کیس۔۔ چوہدری نثار نے خاموشی توڑ دی۔۔ ہنگامی احکامات جاری کر دیے

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سوشل میڈیا پر معزز ججوں کی کردار کشی کو روکنے اور متنازعہ مواد شائع کرنیوالوں کیخلاف کارروائی  کے لیے متعلقہ حکام کو 3 دن کے اندر جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کے عہدیداران کو ہدایات دیں کہ وہ
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے ساتھ مل کر ایسا نظام وضع کریں جس سے آزادی اظہار رائے پر قدغن نہ لگے اور ساتھ ہی کوئی اس نظام کا غلط استعمال بھی نہ کرسکے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اعلی عدالتی شخصیت کی جعلی تصویر کے ذریعے بدنامی کیے جانے کے معاملے کی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کی گئی۔بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے فیس بک کی جانب سے جعلی تصویر پوسٹ کرنے والے افراد سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے انکار پر برہمی کا اظہار کیا، جب کہ اس معاملے پر امریکی حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اظہار رائے کی آزادی کے بجائے آزادی کے ساتھ جھوٹ کا پرچار کر رہا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ اور امریکی حکومت کو معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کمپنی کو اظہار رائے کی آزادی کی پالیسی کے تحت نہ تو اعلی شخصیات کو متنازع بنانے کی اجازت دی جاسکتی ہے اور نہ ہی کسی کو کسی کی کردار کشی کرنے کے لیے سوشل میڈیا کااستعمال کرنے کا حق دیا جاسکتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات کیں کہ فیس بک، ٹوئٹر اور واٹس ایپ کے مقامی ورژن متعارف کرانے کے لیے سوشل میڈیا کمپنیز سے رابطہ کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی ہدایات کیں کہ کسی بھی شخصیت کو متنازع بنانے سے متعلق مواد کے پھیلا کو روکنے کے لیے مثر حکمت علمی بنائی جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…