منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

طورخم بارڈر ،دوسرے روز کتنے افغان باشندے افغانستان گئے اور کتنے پاکستانی پاکستان آئے؟ حیرت انگیزاعداد و شمار

datetime 8  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرایجنسی(آئی این پی )پاک افغان بارڈر طورخم پر دوسرے روز بھی افغان شہریوں کا جم غفیر رہا،علی الصبح ہی پاک افغان شاہراہ پرگاڑیوں کی لائنیں لگ گئی، دوسرے روز 11500 افغان باشندے پاسپورٹ کے ذریعے اپنے ملک افغانستان روانہ ہوگئے جبکہ افغانستان سے 350 پاکستانی شہری پاسپورٹ پر طورخم کے راستے پاکستان اگئے۔گزشتہ دو روز کے دوران 24000سے زائد افغان شہری اپنے ملک افغانستان چلے گئے

طورخم بارڈر پر زیادہ رش ہو نے کے باعث طورخم میں امیگریشن کے عملے میں اضافہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے دو روز دن کے لئے بارڈر کھو لنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں پھنسے ہوئے افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد اپنے ملک افغانستان جا چکی ہے زرائع کے مطابق دو دنوں کے دوران پاک افغان بارڈر طورخم پر سے زائد افغان شہری قانونی دستاوازات کے زریعے بارڈر کراس کر کے اپنے ملک افغانستان جا چکے ہیں جن میں بڑی تعداد مریضوں ،بچوں اور عورتوں کی تھیں جبکہ دو دنوں کے دوران افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو نے والے پاکستانیوں کی تعداد کم رہی،جبکہ پاکستانی ڈرائیور طبقہ تجارتی مال افغانستان لے کر گئے تھے پاسپورٹ اور ویزہ نہ رکھنے کے باعث بارڈر پر بیس دنوں سے پھنسے ہو ئے ہیں اورپاکستانی حکام کی جانب سے اصل قومی شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کوپاکستان میں داخل ہو نے کی اجازت دیدی گئی،اور سینکڑوں پاکستانی شہری پاکستان میں داخل ہو گئیافغانستان سے پاکستان میں داخل ہو نے والے افغان شہریوں پر پابندی بدستور برقرار رہی اور سا تھ ہی افغان ٹرنزٹ ٹریڈکوئلے اور دیگر سے400 سے زائد مال بردار گاڑیاں کھڑے ہوگئی ہیں ،اور دوسرے تجارتی کاروان بھی مکمل طور پر معطل رہی جس کے باعث ٹرنسپوٹرز اور تجارتی حلقے اب تک کروڑوں کا نقصان برداشت کر چکے ہیں۔

طورخم بارڈر کھولنے کے دوسرے روز سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے لئے ایف سی اور خاصہ دار فورس کے جوانوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاکہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ اسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…