منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دورہ ویسٹ انڈیز،ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ ہوگیا،پی ایس ایل کے4نئے کھلاڑیوں کی قسمت جاگ اُٹھی

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے مصباح الحق کو آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان برقرار رکھنے کی تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی چیئرمین نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ سمیت مسلسل چھ شکستوں سے دوچار ہونے والے مصباح الحق پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں قیادت کے منصب پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

شہریار خان نے کہا کہ مصباح نے مجھے کہا تھا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب ہیں اور میں سلیکشن کمیٹی تک یہ پیغام پہنچا دوں گا کہ مصباح ہی کپتان ہوں گے۔ پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز 26 مارچ سے چار ٹی20 میچز سے ہو گا جس کے بعد تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے لیکن محدود اوورز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے مصباح ان دونوں سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے ،سلیکشن کمیٹی پی ایس ایل میں متاثر کن پرفارمنس دے کر بہترین کھلاڑی ،بیٹسمین اور نمبر ون وکٹ کیپر کا اعزاز پانے والے کامران اکمل کے نام پر غور کررہی ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے معطل شرجیل خان کی جگہ احمد شہزاد کی قومی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے،سلیکشن کمیٹی نے فخرزمان،شاداب خان، آصف ذاکر،عثمان صلاح الدین ،حسان خان اور عثمان شنواری کے ناموں پر غورشروع کردیا ہے۔سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے معطل شرجیل خان کی جگہ احمد شہزاد کی قومی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے،سلیکشن کمیٹی نے فخرزمان،شاداب خان، آصف ذاکر،عثمان صلاح الدین ،حسان خان اور عثمان شنواری کے ناموں پر غورشروع کردیا ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے آج  سے لاہور میں نوجوان کھلاڑیوں کا تربیتی شروع ہورہا ہے،جس میں کوچ مکی آرتھر ان کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…