پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرس کل ہوگی

3  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس زرداری ہائوس اسلام آباد میں ہفتہ کو منعقد ہوگی اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی شرکت کے لئے رابطے گذشتہ روز بھی جاری رہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ اورپی پی پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری ،سینیٹر فرحت اﷲبابر ،قیوم سومرو، سردار علی خان ، اخونزادہ چٹان نے قومی اسمبلی میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفریدی سینیٹر سجاد حسین طوری۔ سینیٹرملک نجم الحسن سے ملاقات کرکے دعوت نامہ پہنچایا

جس پر اراکین پارلیمنٹ فاٹا نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر رضامندی کا اظہار کیا۔ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ قومی معاملات پر حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے حکومت کی توجہ کسی اور طرف ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے اعلان اورقومی معاملات پر اتفاق رائے کے لئے رابطوں کے اثرات ہیں کہ حکومت نے فاٹا اصلاحات پر بھی توجہ دی لیکن حکومتی اعلان اب بھی مبہم ہے۔نیئر بخاری نے مزید کہا کہ 2015میں آئینی ترامیم اتفاق رائے سے ہوئیںاب بھی ہم ایسا ہی چاہتے ہیں ۔جن سیاسی جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی وہ تمام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرینگی ۔ کانفرنس کا تحریری دعوت نامہ بھیجوا دیا گیا ہے جس میں کانفرنس کا ایجنڈا بھی درج ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح رہا۔ بے نظیر بھٹو شہید فاٹا معاملے پر خود سپریم کورٹ گئیں ۔ آصف علی زرداری نے بحیثیت صدر فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد کا عملی آغاز کیا۔ ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہا کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات جاری ہیں اور رابطے موجود ہیں امید ہے کہ ایم کیو ایم اے پی سی میں شرکت کرے گی۔ فاٹا کے پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہر کام جمہوری انداز میں کیا ہے جس موقف پر پی پی پی نے بات کی حالات و واقعات نے اسے صحیح ثابت کیا۔

اے پی سی میں شرکت کرکے اپنا موقف پیش کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس زرداری ہائوس اسلام آباد میں آج منعقد ہوگی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پہلے ہی اسلام آباد پہنچ کر اہم سیاسی رابطو ں میں مصروف ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…