جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کونسا برادر اسلامی ملک پاکستان کے حالات خراب کرنے میں ملوث نکلا؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)کراچی کے حالات خراب کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را تو ملوث ہے ہی ہے لیکن اب شہر کے حالات کی خرابی میں ایرانی پولیس کے ملوث ہونے کا سنسنی خیز انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔کراچی کے علاقے ملیر سے گرفتار سابق ڈائریکٹر فشریز جاوید یونس نے گینگ وار میں ایرانی مداخلت سمیت انتہائی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں، جاوید یونس نے رینجرز کی تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ عزیر بلوچ کوسٹل ہائی وے جیوانی کے راستے ایران فرار ہوتا تھا جہاں عزیز بلوچ کو سرحد پر ایرانی پولیس کی گاڑی لینے آتی اور چاہ بہار میں واقع اس کے گھر چھوڑتی تھی۔

سابق ڈائریکٹر فشریز نے انکشاف کیا کہ عزیز بلوچ مخالف گروپ کے ارشد پپو کو قتل کر کے اس کی لاش گدھا گاڑی میں رکھ کر گبول پارک لایا، عزیر بلوچ کے کہنے پر ہی ملزم نے سابق کونسلر عبدالغنی اور حاجی ابو کو قتل کروا کے لاشیں سمندر میں پھینکوائیں۔جاوید یونس نے مزید بتایا کہ عزیر بلوچ کے کہنے پر بڑی تعداد میں اسلحہ ایک خالی پلاٹ میں چھپایا اور عزیر بلوچ نے سنگولین میں 5 افراد کو ذاتی دشمنی کی بنا پرقتل کروایا۔ گرفتار ملزم نے مزید بتایا کہ ماہانہ 25 لاکھ روپے بھتہ عزیز بلوچ کو دیتا تھا اور عزیر بلوچ کے کہنے پر ہی 150 افراد کو فشریز میں ملازمت بھی دی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…