’’ایسے نہیں چلے گا‘‘عدالت نے عامر لیاقت سمیت کس کس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا؟

27  فروری‬‮  2017

کراچی(آئی این پی )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، خالد صدیقی اور عامر لیاقت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ

میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور عامر لیاقت مقدمے میں اشتہاری ہیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا جس پر عدالت نے تینوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو 15 روز میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے مراسلہ بھی محکمہ داخلہ کو ارسال کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 اگست کو الطاف حسین کی ملک دشمن تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر ملک مخالف نعروں اور اشتعال انگیزی کے مقدمات قائم کئے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…