ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

انسان کے بچے بن جاؤ،نبیل گبول نے اہم سیاسی جماعت میں شمولیت کے بعد’’کام‘‘شروع کردیا

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد انسان کے بچے بن جائیں، لیاری والوں نے بہت لاشیں اٹھالی ، اب ہم ان کی لاشیں اٹھائیں گے، آصف علی زرداری سے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرادری کو لیاری سے الیکشن لڑائیں، نواز شریف کو اب سعودی شہزادہ یا قطری خط نہیں بچا سکے گا ، عوام نواز شریف کا احتساب کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو لیاری میں پیپلز پارٹی کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نبیل گبول نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے بعد پہلی بار لیاری کا دورہ کیا اور لیاری میں پیپلزپارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے نبیل گبول کا لیاری میں دفتر کے افتتاح کے موقع پر والہانہ استقبال کیا اور اہلیان لیاری کی جانب سے لیوا ڈانس کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد انسان کے بچے بن جائیں، لیاری والوں نے بہت لاشیں اٹھالی ، اب ہم ان کی لاشیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں لیاری والوں کو شاباشی دیتا ہوں جو انہوں نے اس حالت میں بھی لیاری کا ساتھ نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر نبیل گبول پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کو جہاں سے چھوڑ کر گیا تھا ، آج بھی وہ وہیں ہے۔ جن قوتوں نے لیاری کے نوجوانوں کو قلم کی جگہ اسلحہ دیا انکے خاتمے کا دن ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ لیاری کے نوجوانوں کو کم سے کم دس ہزار نوکریاں دی جائیں۔ نبیل گبول نے کہا کہ آصف علی زرداری سے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرادری کو لیاری سے الیکشن لڑائیں۔ میری خواہش ہے کہ بلاول بھٹو یا شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیاں لیاری سے الیکشن لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اب سعودی شہزادہ یا قطری خط نہیں بچا سکے گا ، 2017الیکشن کا سال ہے۔ عوام نواز شریف کا احتساب کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…