اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی نئی لہر سے امن و امان کی صورتحال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ اب سندھ حکومت نے آخری اور انتہائی اقدام کے طور پر سندھ حکومت نے دفعہ 144نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں شہرمیں15روزکیلئے دفعہ144نافذ کرنے کا
فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دفعہ 144کا نفاذ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا اور اس پر عمل درآمد کل رات12بجے سے شروع ہوا۔ دفعہ 144 کے تحت اسلحہ ساتھ لے کر چلنے اور جلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی جبکہ ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، نمائش چورنگی اور دیگر علاقوں میں جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔یاد رہے سانحہ سہون پر خودکش دھماکے کے بعد ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی صوبے میں امن و امان کے لیے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔