پشاور (آن لائن)خیبر ایجنسی میں تباہ ہونے والے 68سکولوں کو چین کے تعاون سے دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دہشت گردی کے باعث خیبر ایجنسی کے باڑہ ، جمرود ، لنڈی کوتل میں مڈل ، پرائمری ، ہائی ، ہائیر سکولز بری طور پر تباہ ہو ئے تھے جس کے باعث طلباء و طالبات کو تعلیم کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وزارت سیفران کے ذرائع کے مطابق
وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر ایجنسی کے تباہ ہونے والے سکولوں کی بحالی کے لئے تفصیلات وزارت سیفران اور فاٹا سیکرٹریٹ سے طلب کی تھی ۔ تاکہ اسے چینی حکام کو فراہم کی جا سکے فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا تباہ ہونے والے سکولوں کی تفصیلات وزارت سیفران کو ارسال کی گئی ہے دوسرے مرحلے میں تباہ ہونے والے تعلیمی اداروں کی بحالی کے لئے بھی غیر ملکی تعاون سے ان کی بحالی کردی جائیگی ۔ خیبر ایجنسی میں چین کے تعاون سے 68سکولوں کی تعمیر کے لئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں ۔