باجوڑایجنسی(آئی این پی )باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی ،برکلان میں مکانوں پر چھاپے ،لاہوربم دھماکے میں ملوث مبینہ سہولت کار کے بھائی خلیل اللہ ،حمید اللہ اور دیگر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے تحصیل لوئی ماموند کے علاقے برکلان میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے بھاری نفری نے کاروائی کرتے ہوئے لاہور بم دھماکے میں
ملوث مبینہ سہولت کار انورالحق کے دو بھائیوں اور دیگر افراد کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردی ہیں۔مبینہ سہولت کار انورالحق جوکہ (حق ) کے نام پر مشہور ہے کا تعلق سیکشن سلیمان خیل اور سب سیکشن داؤد خیل سے ہے ۔ لاہور ڈیلی گیٹ میں شوز کے ریڑھی لگاکر مزدوری کرتاتھا ۔ انورالحق سال2010 ء سے لاہور میں اپنے فیملی کے ہمراہ مقیم ہے۔ انورالحق کے تین بھائی عبداللہ ، وحید اللہ اور ابوہریرہ لاہورمیں گرفتار ہوئے جبکہ دو بھائی جوکہ کراچی میں مزدوری کرتے ہیں کو باجوڑایجنسی سے گرفتار کرلیاگیاہیں۔ دوسری جانب باجوڑایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات سخت کردی ہیں اورایجنسی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہیں ۔