تربیلا غازی(آئی این پی) تربیلا ڈیم میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری دی گئیں۔تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کی تعمیراتی غیر ملکی فرم میں کام کرنے والے چینی افسران کو بھی محتاط رہنے کے احکامات، تربیلا ڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے اعلی ذرائع نے بتا یا کہ ملک میں حالیہ جاری دہشت گردی کو مدنظر رکھتے ہوئےتربیلا ڈیم میں بھی سیکورٹی کو کسی بھی
ممکنہ خدشے کے پیش نذر ہائی الرٹ کر دیا گیاہے ۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پرسیکورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے چار مقامات کو فوکس کیا گیا ہے جن میں مین ڈیم،تربیلا بجلی گھر، چوتھے توسیعی منصوبہ کی سائیٹ اور منصوبہ میں کام کرنے والے غیرملکی کا کیمپ شامل ہے۔ڈیم کے تمام خارجی و داخلی راستوں پر بھی چیکنگ کے نظام کو موثر اور سخت کر دیا گیا ہے۔جبکہ تربیلا ڈیم میں تعینات رینجر نے بھی اپنی گشت میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔