بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

قطری شہزادے تلور کے شکار کے بعد پاکستانیوں کا شکار کرنے لگے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کیا کہ وہ ساری زندگی کیلئے معذور ہو گئی۔۔؟وجہ انتہائی افسوسناک

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تفریح کے لئے آئے قطری شہزادےپاکستانی خاتون کی زندگی سے ہی کھیل گئےتمام عمرکیلئے معذور بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری تھل کے علاقے میں تلور کا شکار کھیلنے کیلئے پاکستان آنے والے قطری شہزادوں کی گاڑی کی ٹکر سے غریب خاتون ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جانے کے باعث ساری زندگی کیلئے معذور ہو گئی ہے۔چار بچوں کی ماں شمیم مائی اپنے ایک بیٹے کے ساتھ پیدل جا رہی تھی

کہ قطری شہزادوں کی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، گاڑی کی ٹکر لگنے سے شمیم مائی کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ آئی جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہو گئی ہے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹکر کی وجہ سے شمیم مائی سپائنل کاڈ وین یا تو کٹ گئی ہے یا برے طریقے سے متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ نچلا دھڑ ہلانے جلانے سے قاصر ہے۔شمیم مائی نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک غریب خاتون ہے اور اس کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں جبکہ وہ غربت اور مشکلات کے باوجود پہلے اپنے بچوں کی پرورش کر رہی تھی مگر حادثہ کے باعث وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو گئی لہٰذا اس کے علاج معالجے اور دیکھ بھال کا بندوبست کیا جائے اور اسے مالی امداد بھی دی جائے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…