منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاک فوج حرکت میں آگئی ۔۔ کن حساس شہروں کا کنٹرول سنبھال لیا ؟

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں دہشتگردی خدشات کے پیش نظر متعدد مزارات بند کر دئیے گئے، سکیورٹی ہائی الرٹ، سنیپ چیکنگ بھی بڑـھا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںرینجرز اور پولیس کے مشترکہ گشت کے علاقے کو بھی بڑھا دیا گیا

ہے جبکہ ناکوں پر سخت چیکنگ جاری ہےجبکہ حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں ایف سی کی بھی مدد حاصل کر لی گئی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں اہم مقامات کا کنٹرول فوج نے گزشتہ دن سنبھال لیا تھا۔ملک بھر میں متعدد مزارات کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر زائرین کیلئے بند کر دیا گیا ہےجن میں لاہور میں دربار بی بی پاک دامن ، اسلام آباد میں بری امام سرکار،کراچی میں عالم شاہ بخاری جبکہ ملتان میں شاہ رکن عالم، بہائوالدین زکریا، شمس الدین سبزواری، شاہ گردیز سمیت دیگر کئی مزارات زائرین کیلئے بند کر دئیے گئے ہیں۔ بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی، لاہور میںحضرت داتا گنج بخش اور پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے مزارات پر بھی سکیورٹی سخت کرتے ہوئے کڑے انتظامات کر دئیے گئے ہیں۔ کراچی میں رینجرز نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کرتے ہوئے اسنیپ چیکنگ بڑھا دی ہے جبکہ شہر میں موجود غائب شاہ، جمن شاہ سمیت دیگر مزارات ، مساجد اور امام بارگاہوں پر بھی سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ملک بھر میں دہشتگردی خدشات کے پیش نظر متعدد مزارات بند کر دئیے گئے، سکیورٹی ہائی الرٹ، سنیپ چیکنگ بھی بڑـھا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںرینجرز اور پولیس کے مشترکہ گشت کے علاقے کو بھی بڑھا دیا گیا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…