جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لیپ ٹاپس کی نئی کھیپ تیار،حکومت نے طلباء کیلئے زبردست اعلان کردیا

datetime 17  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے امور کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا پروگرام نوجوانوں کی تعلیم اورانہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے اتنہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم سے لاکھوں طلباء و طالبات مستفید ہورہے ہیں

اور حکومت نے لیپ ٹاپ دے کرہونہار طلباء و طالبات کو ان کا حق دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے ۔رواں مالی سال ہونہار طلبا ء و طالبات کو میرٹ پر مزید لیپ ٹاپ دےئے جائیں گے۔پنجاب حکومت کے اس اقدام سے طلبا ء و طالبات کو بااختیار بنانے میں مدد مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرکے بااختیار بناناپنجاب حکومت کا مشن ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے میرٹ کی بنیاد پر ہونہار طلبا و طالبات میں لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جاچکے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ قوم کے بچے اوربچیوں کو جدید علوم سے آگاہی دینے کیلئے وسائل کی فراہمی سود مند سرمایہ کاری ہے ۔ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم جدید علوم کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے ۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں آئی ٹی کے فروغ کے حوالے سے موثر اقدامات کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرکے بااختیار بناناپنجاب حکومت کا مشن ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے میرٹ کی بنیاد پر ہونہار طلبا و طالبات میں لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جاچکے ہیں .وزیراعلیٰ کا دوران اجلاس بریفنگ میں بتایاگیا کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ رواں ماہ کے آخر تک لاہور پہنچ جائے گی۔صوبائی وزیرسید رضا علی گیلانی،مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اورمتعلقہ حکا م نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…