اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

سیہون شریف دھماکے کے بعد زائرین کی بڑی تعداد نے اچانک کیا کام کر دیا ؟ پولیس موبائل نظر آتش

datetime 17  فروری‬‮  2017 |

سیہون(این این آئی)عقیدت مندوں اور زائرین کی دعاؤں ٗمنتوں اور دھمال کے دوران درگاہ لعل شہباز قلندر میں ہونے والے خوفناک خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ گئی۔ سیہون تعلقہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق تعلقہ ہسپتال میں موجود 75 لاشوں میں سے 13 کی شناخت اب تک ممکن نہیں ہوسکی اور وہ تاحال ہسپتال میں ہی موجود ہیں تاہم باقی میتوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا گیا۔دوسری جانب نواب شاہ ہسپتال منتقل گئے زخمیوں میں سے

 

بھی 5 افراد جان کی جازی ہار گئے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 210 زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال سیہون لایا گیا تھا۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر سخت سیکیورٹی اور پولیس کے پہرے کے باوجود صبح سویرے زائرین کی بڑی تعداد درگاہ کے سیل دروازوں پر پہنچی اور رکاوٹوں کو توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔ مشتعل افراد کی بڑی تعداد نے اے ایس پی سیہون کے گھر اور دفتر کا گھیراؤ کرلیا اور وہاں موجود پولیس موبائل کو نذر آتش کردیاجس کے بعد ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی ادھر دھماکے کے بعد فضا سوگوار رہی ٗ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے 3 روزہ سوگ کے اعلان کے بعد سندھ کی تمام اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…