دادو(مانیٹرنگ ڈیسک)سہون میں درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ۔ رپورٹ میں سہون دھماکے کو شاہ نورانی دھماکے سے مماثل قراردیاگیا ہے ۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے میں سات کلو دھماکاخیز مواد استعمال کیا گیا جس میں بال بیئرنگ بھی شامل تھے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیہون دھماکہ نوارنی
درگاہ دھماکے سے مماثلت رکھتا ہے۔ خود کش بمباربرقع پہن کرمزارمیں داخل ہوا تاہم یہ بات حتمی طورپر نہیں کی جا سکتی کہ خود بمبار مرد تھا یا عورت۔واضح رہے کہ گزشتہ شام سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار کےاحاطے میں خود کش دھماکے سےخواتین اور بچوں سمیت 74 افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے وقت مزار کے احاطے میں دھمال ڈالا جا رہا تھا۔