سہون شریف (مانیٹرنگ ڈیسک)دہشت گردوں نے سہون شریف حملے میں ایک معمر خاتون کا سب کچھ ہی اجاڑ دیا، بے سہارا خاتون غم سے نڈھال مزار پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سہون شریف دھماکے میں شوہر، بیٹے، بہو اور بیٹیوں سے محروم ہو جانے والی بے سہارا معمر خاتون آج بھی مزار پر پہنچ گئی اور اپنی روداد کچھ اس طرح بیان کی۔ ”بچے زیارت کیلئے درگاہ کے اندر گئے تو
دھماکہ ہو گیا، میرا شوہر، دو بیٹیاں، بیٹا اور بہو سب چلے گئے، میرا خاندان ہی اجڑ گیا ہے، مجھے بھی مار دو۔۔۔ اب میں کس کے گھر جاؤ ںگی، مجھے بھی مار ہی دو ۔ اے میرے اللہ میں کہا جاؤں۔۔۔ کہاں جاؤں“