اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دہشتگردی کے خلاف جنگ ،اہم مغربی ملک نے پاکستان کو تعاون کرنے کی پیشکش کردی

datetime 17  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا ناسور کسی ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ علاقائی اور عالمی امن کے لئے سنگین خطر ہ ہے، جنگ طویل ضرور مگر پاکستان اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے، ضروری ہے اس جنگ میں عالمی برادری اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے۔ وہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے بات چیت کر رہے تھے ۔ برطانوی ہائی

کمشنر نے وزیر داخلہ سے جمعرات کو ملاقات کی ۔ اس دوران پاک برطانیہ تعلقات ، سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں جاری تعاون کا جائزہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے حالیہ دھماکوں کی مذمت اور قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور باہمی تحفظات کا ازالہ کرتے ہوئے مضبوط اور ہمہ جہتی پارٹنرشپ کے لئے مل کر کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور کسی ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ علاقائی اور عالمی امن کے لئے سنگین خطر ہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ طویل ضرور ہے مگر پاکستان اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور کسی ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ علاقائی اور عالمی امن کے لئے سنگین خطر ہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ طویل ضرور ہے مگر پاکستان اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے.وزیر داخلہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ اس جنگ میں عالمی قوتیں اور دیگر ممالک اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ حکومت برطانیہ اور برطانوی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکنہ تعاون جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…