اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیہون شریف میں لال شہبازقلندرکے مزار پر دھماکے کے بعد حکومت کی امدادی کارروائیوں کاپول کھل گیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق لال شہبازقلندرکے مزارکے احاطے میں ہونے والادھماکہ خودکش ہے جبکہ اس میں دودرجن سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد100
سے زائد ہے ۔حکومت کی طرف سے فوری طورپرامدادی کارروائیاں شروع نہ کرنے پرلوگ زخمی ہونےوالے اپنے پیاروں کوطبی امداد کےلئے ذاتی گاڑیوں،رکشوں اورموٹرسائیکلوں پرہسپتال لانے پرمجبورہوگئے ہیں جبکہ سہیون شریف کے سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث کئی زخمیوں کوابھی تک طبی امداد نہیں دی جاسکی ہے