فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نے رانا ثناء پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سیکیورٹی ایجنسیز کی عزت کرتے ہیں، مگر رانا ثنا اللہ اپنی ہی ایجنسیوں پر الزام لگاتے ہیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفت گو میں عابد شیر علی نےپہلے میچ فکسنگ، پھر مخالفین اور اس کے بعداپنی ہی پارٹی کے رہنما اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر بھی
تنقیدی جملوں کی بارش کر ڈالی۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو معاف نہیں کرنا چاہیے، اگر وقت پر فیصلہ نہ کیا تو کرکٹ کا بیڑہ غرق ہو جائے گا، عابد شیر علی نے شیخ رشید اور شاہ محمود کو نام لے کر کہا کہ لال حویلی میں غریبوں کو بسائیں گے، شاہ محمود کا ڈیرہ اور لال حویلی کو محکمہ اوقاف کے حوالے کرنا چاہئیے، ساری بلیک منی شاہ محمود قریشی کے گلے میں آتی ہے، بلیک منی شاہ محمود کے پاس سے سفید ہو کر نکلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جوے اور بال ٹیمپرنگ میں ملوث رہے، ہم پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز کا احترام کرتے ہیں، رانا ثناء اللہ ایجنسیوں پر الزام لگاتے ہیں، رانا ثنا کے ایجنسیز سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔