ن لیگ کی اہم خاتون رہنما نے شاہ محمودقریشی پر سنگین الزامات عائد کردیئے

10  فروری‬‮  2017

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما فریال مخدوم نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی میاں محمد نواز شریف لارہے ہیں . پاکستان مسلم لیگ (ن) دور حاضر کے عظیم قائد کی رہنمائی میں پاکستان کو مثالی مملکت بنائے گی تحریک انصاف قبضہ گروپوں کا ٹولہ ہے جو کسی بھی قیمت پر پاکستان کے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتا ہے؛

فریال مخدوم نے کہا ہے کہتحریک انصاف کی مرکزی قیادت پر قابض شاہ محمود قریشی کا قبضہ گروپوں کی سرپرستی کے کردار سے ملتان کا بچہ بچہ واقف ہے جس نے مزار پر زبردستی قبضہ کیا اور حقیقی گدی نشین کو اقتدار کی قوت سے عوام سے دور کرنے کی کوشش کی. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما فریال مخدوم نے تحریک انصاف کی منفی سیاست کو پاکستانی قوم کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس جماعت کے مرکزی لیڈر مزاروں اور متولیوں کو برداشت نہیں کرسکتے وہ عوام کی خدمت نہیں کر سکتے. پاکستان مسلم لیگ(ن) تحریک انصاف کی سیاست کو عوام کے سامنے بے نقاب کر کے ملک کو تباہی کی طرف لے جانے والوں کا مقابلہ کرے گی اور تبدیلی اور انصاف کے نام پر مزاروں پر قبضے کرنے اور مزاروں کے خدمت گاروں پر طاقت استعمال کرنے والوں کا ہر قدم پر مقابلہ کرے گی. مزاروں پر قبضے کرنے والے تبدیلی نہیں تباہی کا سبب بنتے ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) منفی سیاست کرنے والے لیڈروں کو عوام کاخون چوسنے کی اجازت نہیں دے گی.

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…