دبئی (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے ملکی سیاست میں بھر پور کردارادا کرنے اور عام انتخابات 2018کیلئے تیاریاں شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں جلد تیسری بڑی سیاسی قوت سامنے لائیں گے،
سابق صدر نے کہا کہ ملک کو درپیش گونا گوں مسائل حل کرنا چاہتا ہوں،پارٹی کو 2018کے انتخابی میدان میں پوری تیاری کے ساتھ اتارنے کیلئے جدید تکنیک استعمال میں لائی جائے۔ وہ جمعرات کو دبئی میں پارٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ،اجلاس میں اے پی ایم ایل کے جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی اور سوشل میڈیا کے ماہرین نے پرویز مشرف کو میڈیا سٹریٹیجیز اور منصوبہ بندی بارے پریفنگ دی۔ اس موقع پر میجر جنرل(ر)راشد قریشی ،ڈاکٹر محمد امجد اور غوث شہزاد بھی موجود تھے۔اس موقع پر پرویز مشرف نے میڈیا سے متعلق منصوبہ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے میری سوچ اور منصوبہ بندی عوام تک موثر انداز میں پہنچائی جائے۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ پارٹی کو 2018کے انتخابی میدان میں پوری تیاری کے ساتھ اتارنے کے لئے جدید تکنیک استعمال میں لائی جائے،ملک کو درپیش گونا گوں مسائل حل کرنا چاہتا ہوں،مختلف سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں،جلد تیسری بڑی سیاسی قوت سامنے لائیں گے۔