اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرم ایجنسی میں داعش سے ایک پمفلٹ پھینکا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ افغانستان کے بعد اب پاکستان میں اپنی کارروائیاں کریگی۔برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق داعش کے یہ پمفلٹ پشتو زبان میں چھاپے گئے ہیں اور دو صفحات پر مشتمل ہیں۔
یہ پمفلٹ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں پھینکے گئے۔داعش کی طرف پمفلٹس پھینکے جانے پراپناردعمل دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے بتایا کہ ایسے پمفلٹ پہلے بھی پھینکے گئے ہیں لیکن اس مرتبہ لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔