کراچی(آئی این پی)کراچی میں افغان قونصل خانے میں گارڈ کی فائرنگ سے افغان تھرڈ سیکرٹری محمد ذکی جاں بحق ہوگئے۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے باعث پیش آیا ہے‘ فائرنگ کرنے والے گارڈ راحت اللہ کو ہتھیار سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیر کو افغان قونصل خانے میں اچانک فائرنگ کی اطلاع ملی،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے قونصل خانے کا گھیراؤ کیا۔کمانڈوز ایکشن لیتے ہوئے اندر داخل ہوئے تو علم ہوا کہ حملہ آور سیکیورٹی گارڈ ہے،گارڈ راحت اللہ کی فائرنگ سے تھرڈ سیکریٹری محمد ذکی جاں بحق ہوگئے۔رینجرز اور پولیس نے افغان قونصل خانے کو کلیئر کردیا،ابتدائی معلومات کے مطابق ،فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑا لگتا ہے۔پولیس نے فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔آئی جی سندھ نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ کو ہدایات دی ہیں کہ کرائم سین سے شواہد کی فارنزک تحقیقات کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔۔فائرنگ کرنے والا افغان باشندہ ہے