لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف نے اپنی ہی پارٹی کے آئی ٹی ایف کے نام سے قائم دونوں ونگز کو غیر آئینی قرار دیدیا ‘ دونوں ونگز کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائیگا جبکہ ونگز کے متاثرہ سینکڑوں عہدیداروں اور کارکنوں نے پارٹی فیصلے پر سخت ناراضگی کا بھی اظہار کرد یا ‘احتجاج کا بھی امکان ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحر یک انصاف میں کئی سالوں سے انصاف ٹائیگرز فورس اور عمران ٹائیگرز کے نام سے ’’آئی ٹی ایف ‘‘ونگزقائم ہوئے اور اسکی تنظیمیں مر کزی سطح کے علاوہ صوبوں اور اضلاع میں بھی موجود ہے مگر تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے پارٹی کی مر کزی کور کمیٹی سے تحویل مشاورت اور کور کمیٹی کی منظور ی کے بعد ان تنظیموں کو پارٹی آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے غیر آئینی قرار دیکر ختم کر دیا ہے جسکے بعد اب انصاف ٹائیگرفورس کے صدر وسیم چوہدری ‘پنجاب کے صدر ندیم بارا جبکہ عمران ٹائیگر فورس کے مر کزی صدر راشد ریاض سمیت دیگر مر کزی اور صوبائی عہدیدار بھی ختم کر دےئے ہیں اور ان ونگز کا نام استعمال کر نیوالوں کے خلاف کاروائی بھی کی جائیگی جبکہ دوسری طرف ونگز کے متاثرہ سینکڑوں عہدیداروں اور کارکنوں نے پارٹی فیصلے پر سخت ناراضگی کا بھی اظہار کردیا اور نوٹی فکشن جاری ہونے سے روکنے کیلئے کوشش شروع کرد ی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد اس کا باقاعدہ نوٹی فکشن جاری کر دیا جائیگا ۔