منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویزے کے بغیر پاکستان نہیں آنے دینگے ،افغانیوں نے اودھم مچادیا

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر ایجنسی (آئی این پی )پاک افغان طورخم بارڈر پر افغان ٹرانسپوٹروں کیلئے پاسپورٹ ویزے کی شرط دوبارہ لازمی قرار،افغان ٹرانسپورٹ یونین اور پولیٹیکل انتظامیہ کے درمیان مذکر ات ناکام ، افغان ٹرانسپورٹ یونین نے ہڑتال شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر افغان ٹرانسپورٹرز کو پاکستان آنے کے لئے پاسپورٹ اورویزہ کی شرط دوبارہ لا زمی قرار دے دی تقریباً ایک ماہ پہلے بھی افغان ٹرانسپورٹروں کو پاسپورٹ ویزہ کے بغیر پاکستان داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا

جو بعد میں پولیٹکل انتظامیہ اور دونوں ملکوں کے ٹرانسپورٹ یونیز کے درمیان مسئلے کو افہام وتفہیم سے حل کر نے کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی تھی لیکن گز شتہ روز دوبارہ پاسپورٹ ویزہ کے مسئلے نے سر اٹھا لیا ہے اور افغان ٹرانسپوٹروں کو بغیر پاسپورٹ ویزہ کے پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ سیکورٹی ذرائع کے مطابق صر ف گاڑی کے کنڈکٹر کے لئے پاسپورٹ اورویزہ لازمی قرار دیا ہے جبکہ ڈرائیور وں کوروڈ پاس پر پاکستان داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے واضح رہے کہ اس سے پہلے گاڑی کے کنڈکٹر کو پاسپورٹ ویزہ کے بغیر پاکستان داخل ہونے کیلئے دو ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ آنے کی اجازت تھی لیکن گز شتہ روز وہ جر مانہ ختم کر دیا گیا اور ہر افغان گاڑی کے کنڈکٹر کیلئے بھی پاسپورٹ ویزہ لازمی قرار دیا گیا فیصلے کے خلاف افغان ٹرانسپورٹ یونین نے ہڑ تال شروع کر دی ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں افغانستان کی طرف کھڑی کر دی گئی ہیں

مقامی سرکاری ذرائع اس کو پاکستان کی سیکیورٹی کے لئے لازمی اور بہتر فیصلہ قرار دے رہے ہیں جبکہ مقامی لوگ اس شرط کی وجہ سے ہڑتال کو کاروبار اور تجارت کے لئے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں ذرائع کے مطابق کل جمعہ تک اس مسئلے کا کوئی حل نکل سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…