اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سینیٹر اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان سمیت کئی پارلیمنٹیرینز کے نام پر بینک میں فی کس 10، 10 کروڑوں روپے جمع لیکن چھان بین کے بعد معلوم ہواہے کہ ان سیاستدانوں سے کسی نے مذاق کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سینیٹر اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان سمیت کئی پارلیمنٹیرینز کوملنے والی ٹرانزایکشنزکی رسیدیں جعلی نکلی ہیں
سٹیٹ بینک نے چھان بین کے بعد رسیدیں جھوٹی اورٹرانزیکشنز جعلی قرار دے دی ہیں۔ادھرترجمان قومی اسمبلی کاکہناہے کہ سپیکرقومی اسمبلی نے سٹیٹ بینک کوانکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔اس واقعہ کے بعد یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ جعلی ٹرانزیکشنز ارکان پارلیمنٹ کو پھنسانے کی سازش ،متنازعہ بنانے کی کوشش یا پھر کوئی اور گھناؤنا طریقہ ہے ۔