راولپنڈی(این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر عیسیٰ عبد اللہ الباشا النعیمی نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قندھار میں حالیہ دھماکوں کے نتیجہ میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کیلئے عیسیٰ عبد اللہ الباشا کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے فاٹا خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے تعاون پر تشکر کا اظہار کیا۔ یو اے ای کے سفیر نے دہشتگردی اور عسکریت پسندی کیخلاف پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے ۔
قندھاردھماکے ، امارات کے سفیر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے پاس پہنچ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
-
(ن) لیگی وزرا اور ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
(ن )لیگی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے
-
امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا



















































