جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں بھی چین چھاگیا،آج بڑے معاہدوں پر دستخط،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور/نوشہرہ (آئی این پی )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چینی صنعت کاروں کے ساتھ صوبے میں صنعتی انقلاب برپا کرنے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کامیاب مذاکرات ہوچکے ہیں ،( آج )ان معاہدوں پر پشاور میں دستخط ہوں گے، مسلم لیگ سمیت اے این پی اور پی پی پی تحریک انصاف کی مقبولیت سے بو کھلاہٹ کاشکار ہیں۔ اس لیے ان کے پاس تحریک انصاف کے خلاف کچھ کہنے کونہیں ، وہ تحریک انصاف کے خلاف غلط اور منفی پروپیگنڈہ کرکے میڈیا میں ان رہنے اور عوام کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ان کاماضی عوام سے پوشیدہ نہیں ،عوام 2018 میں بھی ملک سے کرپشن، کمیشن، اقرابا پروری، لوٹ کھسوٹ اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کوبھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے اور عمران خان ہی اس ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔

وہ منگل کو لاہور سے واپسی پر نوشہرہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے پرویز خٹک نے کہا کہ ان کی قیادت میں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے اعلیٰ سطحی وفد نے لاہور میں چینی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے ساتھ دورروزہ کامیاب مذاکرات کرلیے ہیں اور چین کے سرمایہ داروں اور صنعت کاروں نے خیبرپختونخوا میں بہت سے پراجیکٹس میں سرمایہ لگانے کاعندیہ دے دیا ہے اور موٹر وے پرچالیس ہزار کنال اراضی پر صنعتی بستی کے قیام پر دونوں وفودنے رضا مندی ظاہر کردی ہے اور آج پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی موجودگی میں تمام ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔اس مقصد کے لیے چینی صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کا اعلی سطحی وفد پشاور پہنچ رہا ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اس صوبے کے عوام کے سروں کاسودا کیا۔ اے این پی ، پی پی پی اور پی ایم ایل این نے ہمیشہ اقتدار کی کرسی کی جنگ لڑی۔انہیں غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ ان کے دور حکومت میں تمام وزراء اور وزیر اعلیٰ نے اپنے ذاتی مفادات کی سیاست کی اور کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑے اور اپنی تجوریاں بھرنے لگے۔وہ کس منہ سے ہمارے خلاف بات کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امیر مقام اپنے منہ کولگا م دیں۔ورنہ وہ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں اسکا سارا سچ عوام کے سامنے رکھ دوں گا۔ 2018 کے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے اور صوبے کی تاریخ بدل دیں گے۔ پی ٹی آئی نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ چاروں صوبوں اور وفاق میں حکومت بنائے گی ۔عوام نظام کی تبدیلی کے ساتھ ہیں اور اسٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکول اور عمارات سیاسی جلسوں کے لیے نہیں اور نہ ہی ہماری صوبائی حکومت اس کی اجازت کسی کو دے گی۔ میں نے سکول کے افتتاح کا جلسہ سکول کے اندر کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت توانائی،پیٹرولیم ، قدرتی وسائل اور معدنی ذخائر کے سائنسی بنیادوں پر دریافت اور استعمال پر کام کر رہی ہے اس صوبے کا مستقبل تابناک ہے۔ ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ وفاقی حکومت چھوٹے صوبو ں کااستحصال کررہی ہے اور چھوٹے صوبوں کوان کا حق نہیں دیاجارہا ۔ انھوں نے کہا کہ عوام کھرے او رکھوٹے میں تمیز کریں۔ تحریک انصاف کاساتھ دیں۔ اسی طرح صوبائی حکومت اداروں کی بحالی ،سیاسی مداخلت کے خاتمے ،انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام، میرٹ اور حقدار کو ان کاحق دلانے کے لیے سرگرم عمل رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…