پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

برطانوی وزیر اعظم کی وفاقی وزیرانوشہ رحمان کو اہم پیشکش

datetime 17  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کو برطانوی وزیر اعظم کی طرف سے جدید غلامی سے متعلقہ غیر انسانی جرائم کے انسداد کیلئے منعقدہ پینل ڈسکشن میں شمولیت کی خصوصی دعوت دے دی گئی، یہ مذاکرہ سوئزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم میں کل جمعرات کو منعقد کیا جائے گا۔ انوشہ رحمٰن پاکستان کی پہلی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہیں جنہیں برطانوی وزیر اعظم کی طرف سے بین الاقوامی مذاکرہ میں شرکت کی با قاعدہ دعوت دی گئی ھے۔
واضع رہے کہ انوشہ رحمٰن ان دنوں ورلڈ ایکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیواس میں موجود ہیں جہاں وہ 17 سے 20 جنوری تک مختلف اجلاسوں، سیمینارز اور مباحثوں میں شرکت کریں گی اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے حوالے سے پاکستان کے کارہائے نمایاں کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔ انوشہ رحمٰن ورلڈ اکنامک فورم میں ڈیجٹیل اکانومی، ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت، پالیسی سازی اور انٹرپرینورشپ کے فروغ کے حوالے سے مختلف سیشنوں سے خطاب کریں گی۔ واضع رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کا ’’ڈیجیٹل اکانومی ٹریک” آئی سی ٹیز کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے متعارف کرایا گیا ہے جو عالمی اقتصادی ترقی کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ انوشہ رحمان ڈیجیٹل اکانومی و سوسائٹی کے سیشن کی کلیدی مقرر ہوں گی۔اور ’’ اے میگنا کارٹافار انٹرنیٹ‘‘ کے مباحثے کی صدارت کریں گی۔

علاوہ ازیں وزیر مملکت انوشہ رحمان ڈیوس پروگرام کے دوران اقوام متحدہ کے براڈ بینڈ کمیشن کی تقریب میں بطور رکن کمیشن بھی شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ اس استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی جس میں حکومتی سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے اور سالانہ اجلاس 2017ء کے بورڈز آف ٹرسٹیز کے اراکین اور بین الاقوامی بزنس کونسل اور سٹریٹجک پارٹنرز شرکت کر رہے ہیں۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…