مظفرآباد(این ین آئی)غریب دوستی کی نئی مثال قائم ، ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے اپنی تنخواہ غریب بچوں کے لیے وقف کر نے کا اعلان کر دیا۔ عوام سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے میر یونس کے اعلان کو زبر دست خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے یتیم ، غریب اور نادار بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیئے اپنی تنخواہ وقف کرنے کا اعلان کر کے نئی مثال قائم کر دی ہے ۔
میر یونس اپنی تنخواہ ان بچوں پر صرف کرنا چاہتے ہیں جو غربت کی وجہ سے پسماندگی کا شکار ہیں اور حصول تعلیم میںمشکلات درپیش ہیں میر یونس کا اعلان سامنے آتے ہی آزاد کشمیر کی تمام سیاسی و سماجی جماعتوں ، تنظیموں ، وکلاء ، سول سوسائٹی نے بھر پور خیر مقدم کیا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
’’مساوات اور اخوت کی نئی مثال قائم‘‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں