منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کسی بھی صورت خطے میں بھارتی حکمرانی برداشت نہیں کریں گے، اگر ایسا ہوا تو

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی صورت بھی خطے میں بھارت کی حکمرانی کو برداشت نہیں کرے گا، بھارت چاہتا ہے کہ مذاکرات صرف اس کی اپنی شرائط پر ہوں، لیکن پاکستان کشمیر کو نہیں بھول سکتا ، بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔
برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی میں نمایاں تیزی آئی تاکہ کشمیر سے توجہ ہٹائی جاسکے۔2017میں بھارت پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے دبا و بڑھے گا جس کی وجہ خود کشمیریوں کی اپنی جدوجہد ہے،کہ پاکستان چاہے کچھ بھی کر لے، لیکن افغان صدر اشرف غنی الزام تراشی سے باز نہیں آئیں گے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت کی خواہش رہی ہے کہ وہ اس پورے خطے کی سامراجی طاقت بن جائے جو کہ ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ مذاکرات صرف اس کی اپنی شرائط پر ہوں، لیکن پاکستان کشمیر کو نہیں بھول سکتا اور ہم اس طرح سے مذاکرات کرنے کے خواہاں نہیں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں اور ہم اس کی کسی بھی ایسی خواہش کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…