سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) سکھر میں سیلفی لیتے ہو ئے دریائے سندھ میں گرنے والا نوجوان دس دن کے بعد گھر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں دریائ سندھ کے پل پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تفریح کیلئے آنے والا شخص پل سے نیچے دریا میں گر گیا جس پر پولیس اور موجود لوگوں نے سمجھا کہ وہ مر چکا ہے اور اس کی تلاش کیلئے 5 روز تک ریسکیو آپریشن جاری ہےتاہم اس کی لاش نہ مل سکی۔ اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گرنے والا آصف جمیل جوزف 10 دن کے بعد بخیر و عافیت اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔
آصف جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب دریا میں سیلفی لیتے ہوئے گرا تھا تو گرتے ہی میرے حواس باختہ ہو گئے تھے۔اس کے بعد جب مجھے ہوش آیا تو میں نے خود کو جنگل میں پایا اور میرے گرد چند لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق آصف نے کئی لوگوں کا قرضہ دینا ہے اور اس کے ہمسایوں کے مطابق اس نے یہ ڈرامہ رچایا ہے کہ وہ گر کر مر گیا ہے تاکہ لوگ اس سے قرضہ نہ مانگ سکیں۔ واضح رہے کہ اس سارے عرصے کے دوران آصف کے گھر والوں نے پولیس کو کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی تھی۔