کراچی(آئی این پی)موسم سرما کی بارش اور سردی میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ سرکاری ونجی اسکولوں میں ایک مرتبہ پھر چھٹیوں کا اعلان کریں،سردی بڑھنے کی وجہ سے بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے،اس کی وجہ سے والدین اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ یہ چاہتے ہیں کہ اسکولوں میں کچھ روز کی چھٹیاں کر دی جائیں ،
تاکہ طالبعلم سردی اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رہے،اس سلسلے میں سندھ اسمبلی کے بعض ارکان نے بھی صوبائی وزیر تعلیم ،سیکریٹری تعلیم کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی کہ شہر میں سردی میں اضافہ ہورہا ہے ،جس کی وجہ سے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں کچھ روز کی چھٹیوں کا فوری طور پر اعلان کیا جائے۔