اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

اے این پی کے اہم رہنما نے تحریک انصاف میں میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت ، میوزیم ، امور نوجوانان اورپاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے صوبے کی عوام کو مفاد پرست سیاسی مداریوں اور خان و خوانین کی غلامی سے نجات دلاکر عام آدمی کو بااختیار بنا دیا ہے ۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوں نے برہ دروش خیلہ مٹہ سوات میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے اہم اور سرکردہ رہنما غفار خان نے اپنے خاندان ، عزیزوں ا و رشتہ داروں کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی قیادت اور صوبائی حکومت کی مخلصانہ اور عوام دوست پالیسیوں اور محمود خان کی بے لوث خدمت سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور یہ فیصلہ ہم نے اپنے علاقے کی ترقی اور یہاں کے باشندو ں کی بہتر مستقبل کی خاطر کیا ہے ۔تقریب سے تحصیل مٹہ کے اہم رہنما اختر خان اور اسماعیل خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا کہ محمود خان کے حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جن میں زیادہ مکمل ہو گئے اور باقی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور یہ صوبائی وزیر محمود خان کی عوام دوستی کی کھلی ثبوت ہے جو اس کی زیر قیادت جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ محمود خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے غفار خان اور ان کے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اﷲ پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے پر ان کی وقار میں اضافہ ہو گا ۔ محمود خان نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام محب وطن عوام پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی قیادت میں متحد ہو کر ملک سے کرپشن اور ناانصافی کے خاتمے ، سلامتی ، ملکی بقاء اور امن وامان کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔انہو ں نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کا دور گزر چکا ہے اور آئندہ آنے وا لے 2018کے انتخابات میں ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اور عبرتناک شکست ان کی مقدر میں لکھی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سابقہ دور حکومتوں میں حکمرانوں کے کچن اور حجروں کے خرچے پٹواری اور ایس ایچ اوز دیا کرتے تھے

لیکن وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں صوبائی حکومت نے پٹواریوں کا قبلہ درست کرکے محکمہ مال کے تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جس سے کرپشن اور رشوت کے تمام دروازے بند ہو گئے ہیں اس کے علاوہ محکمہ پولیس میں اصلاحات سے سیاسی مداخلت کاخاتمہ کر دیا گیا ہے اور پولیس کو عوام کی تابع بنا دیا ہے ۔محمود خان کا کہنا تھا کہ سونامی کبھی بھی ختم نہیں ہو گی بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور آئے روز تحریک انصاف میں شمولیتیں اس بات کا عکاس ہیں کہ عوام کا صوبائی حکومت پر اعتماد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…