اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ ترک پولیس نے مزید 2 مغوی پاکستانیوں بلال اور فرخ شہزادکو بازیاب کروا لیاہے، اس پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ‘ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک پولیس نے مزید 2 پاکستانی بازیاب کروا لئے ہیں ان کے نام بلال اور فرخ شہزاد ہیں۔ بازیابی سے متعلق پاکستانی قونصل خانے کو اطلاع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ترکی نے پاکستانی باشندوں کو قونصلر تک رسائی دیدی ہے ۔ بازیابی پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستانی قونصل خانہ بازیاب افراد سے رابطے میں ہے۔ ۔۔۔