منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان اور شیخ رشید کاتابوت،حمزہ شہبازنے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان ( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے والے عمران خان اور شیخ رشید کے سپریم کورٹ سے سیاسی تابوت نکلیں گے۔ میوزک جلسوں میں بڑھکیں مارنے والے عمران خان اور شیخ رشید پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکے۔ یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ن) ملتان سٹی کے سینئر نائب صدر شیر محمد انجم سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے اور ان شاء اللہ 2018ء میں بجلی کا بحران بھی ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور الزام تراشی کی سیاست نے عمران خان کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے شیر محمد انجم خان کی پارٹی خدمات کو سراہا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…